حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست منظور

انٹرٹینمنٹپاکستان

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے مبینہ قتل سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ حمیرا اصغر کے اہلخانہ یا ریاست کے کسی نمائندے کا بیان ریکارڈ کر کے مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا تھا، اور عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

کیس کا پس منظر:

واضح رہے کہ 8 جولائی کو حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی۔ اداکارہ گزشتہ سات سال سے اس فلیٹ میں مقیم تھیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق حمیرا اصغر فلیٹ میں اکیلی رہ رہی تھیں، فلیٹ 2018ء میں کرائے پر لیا گیا تھا اور 2024ء سے کرایہ واجب الادا نہیں تھا۔

اداکارہ حمیرا اصغر کی تنہائی میں پراسرار موت: تحقیقاتی رپورٹ کے اہم انکشافات

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے ذریعے مالک مکان نے کیس درج کروایا، اور جب بیلف دروازہ کھولنے میں ناکام ہوا تو دروازہ توڑ کر داخل ہوا، جہاں اداکارہ کی لاش زمین پر پڑی ملی۔