حسین آگاہی بازار اپ گریڈیشن: ڈپٹی کمشنر ملتان نے دورہ کرکے کام تیز کرنے کی ہدایت کی
ملتان (آپ ساؤتھ ٹوڈے) ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر محمد فیصل سلیم کی ہدایت پر تاریخی حسین آگاہی بازار کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ دن رات تیزی سے جاری ہے۔ شہریوں کو بہتر اور خوبصورت ماحول کی فراہمی کے لیے تمام ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سلیم نے حسین آگاہی بازار کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر سول ورک کی پیشرفت، جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور دیگر کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے منصوبے کی پیشرفت بارے بریفنگ لی۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اپ گریڈیشن کا کام مزید تیز کیا جائے اور تمام ترقیاتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ منصوبے کی تکمیل کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر حسین آگاہی بازار کی اپ گریڈیشن کا کام دن رات جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ منصوبے کو جلد مکمل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی بازار کی خوبصورتی اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔
#ملتان #حسین_آگاہی_بازار #ڈپٹی_کمشنر_ملتان #ترقیاتی_منصوبے #جنوبی_پنجاب
