وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی پنشن اپیل منظور کر لی
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی (ملازمین اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن) کی اپیل منظور کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پنشن کے حصول کے لیے کم از کم 15 سال کی شراکت لازمی ہے۔
عدالت کے اس فیصلے کے مطابق جو ملازمین 15 سال سے کم عرصے تک ای او بی آئی میں شراکت دار رہے ہیں، وہ پنشن کے اہل نہیں ہوں گے۔ عدالت نے ای او بی آئی کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے اپیل منظور کی۔
یہ فیصلہ ملک بھر کے لاکھوں نجی شعبے کے ملازمین کو متاثر کر سکتا ہے، جن میں جنوبی پنجاب کے صنعتی اور زرعی شعبوں سے وابستہ کارکن بھی شامل ہیں۔ ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بڑی تعداد میں نجی اداروں کے ملازمین ای او بی آئی سے مستفید ہوتے ہیں، اس لیے یہ فیصلہ خطے کے محنت کش طبقے کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
