راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا کے ساتھ خصوصی نشست
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے طلبا سے کھل کر گفتگو کی اور ایک سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا۔
طلبا نے اس سیشن کی بھرپور پذیرائی کی اور اس موقع پر قومی جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔ نشست میں طلبا نے اپنی یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع وقت کی اہم ضرورت ہیں جن کے ذریعے نوجوان نسل کو ملکی دفاع اور افواج پاکستان سے جوڑا جا سکتا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی باتیں مکمل بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
طلبا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن دشمن عناصر چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں، مگر نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افواج ہم سے ہیں اور ہم افواج سے ہیں، پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کے خلاف ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
