افغان طالبان نے گھروں میں بھی بیوٹی پارلر بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق خواتین بیوٹیشنز کا کہنا ہے کہ طالبان نے گھروں میں موجود درجنوں بیوٹی سیلون بند کر دیے ہیں۔
خواتین بیوٹیشنز کا کہنا تھا کہ طالبان نے گھروں پر چھاپے مارے اور سیلون کا سامان ضبط کر لیا، جب کہ طالبان نے خاندان کے افراد کو کام بند کرنے کے معاہدوں پر دستخط کرائے اور خواتین کے موبائل فونز بھی چیک کیے۔
اس کے علاوہ، طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ دوبارہ کام شروع کریں تو خواتین بیوٹیشنز کو گرفتار کر کے عدالت میں لے جائیں گے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے گزشتہ سال تمام بیوٹی پارلر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ بیوٹی پارلر بند کرنے کے حکم کے بعد سے سیلون گھروں میں خفیہ طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ طالبان نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔