گوجرانوالہ کے علاقے حبیب پورہ میں سوتیلی ماں نے اپنی 7 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔
قتل کے بعد ملزم اور اس کا ساتھی لاش کو نالے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
لڑکی کی گمشدگی کی اطلاع کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ بعد میں ملزمان کو ایک سی سی ٹی وی ویڈیو میں موٹر سائیکل پر چادر میں کچھ چھپاتے ہوئے دیکھا گیا۔
شک ہونے پر پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جس کے بعد ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔