برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران میں کرنسی کی قدر میں کمی، مہنگائی اور احتجاج کے باوجود حکومت گرنے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔
برطانوی میڈیا نے گزشتہ ہفتے ایران میں آتش زنی اور لوٹ مار کے واقعات سے ہونے والے فسادات اور نقصانات کی نئی ویڈیوز جاری کی ہیں۔
برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری میڈیا کے تراشے نشر کیے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایران میں انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے یہ ویڈیوز پہلے جاری نہیں کی جاسکی تھیں جب کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل پر فسادات میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران میں کرنسی کی قدر میں کمی، مہنگائی اور مظاہروں کے باوجود حکومت گرنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں اور ایران کے اعلیٰ ترین سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں بھی دراڑ کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔