رحیم یارخان میں ایمبولینس بس سے ٹکراگئی،6 افراد جاں بحق
رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ کے قریب ایک المناک حادثے میں ریسکیو ایمبولینس بس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 ریسکیو اہلکار اور 2 دیگر افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایمبولینس ٹی ایچ کیو خان پور سے مریضوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کر رہی تھی کہ راستے میں ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کے دوران یہ تصادم پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثہ شدید نوعیت کا تھا اور جاں بحق افراد میں ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں۔
