ناقص کارکردگی پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان نے ڈائیوو سے معاہدے منسوخ کر دیے

ساؤتھ نیوز

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ناقص کارکردگی کے باعث میلسی اور بورے والا میں ڈائیوو کمپنی کے ساتھ صفائی کے اربوں روپے مالیت کے معاہدے ختم کر دیے۔

چیئرمین کمپنی میاں راشد اقبال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈائیوو کمپنی کو پہلی وارننگ 26 مئی 2025 کو، دوسری وارننگ 10 جولائی کو جبکہ باضابطہ ڈیفالٹ نوٹس 9 اگست کو جاری کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود کارکردگی میں بہتری نہ لائی گئی، جس پر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دونوں تحصیلوں میں معاہدے منسوخ کرنے کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ اب بورے والا اور میلسی میں صفائی آپریشن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خود کرے گی۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ناقص کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ناقص کارکردگی پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان نے ڈائیوو سے معاہدے منسوخ کر دیے
چیئرمین کمپنی میاں راشد اقبال پریس کانفرنس کر رہے ہیں ۔

یونیورسٹی آف سدرن پنجاب ملتان میں گرافک ڈیزائن کے طلبہ کی تخلیقی نمائش

چیئرمین کا کہنا تھا کہ دیگر کمپنیوں کو بھی وارننگ اور شوکاز نوٹسز دیے گئے ہیں، اور انہیں 15 روز کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے تاکہ کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔

میاں راشد اقبال نے مزید کہا کہ عوامی سہولت، صفائی میں بہتری اور شفاف نظام کی فراہمی کے لیے نئے معاہدوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے تاکہ آئندہ صفائی کا عمل زیادہ مؤثر اور مستحکم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔