زندگی میں موجود مقام میری محنت کا نتیجہ ہے: طوبیٰ انوار

انٹرٹینمنٹپاکستان

کراچی: پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انوار کا کہنا ہے کہ وہ آج جس مقام پر کھڑی ہیں، یہ سب ان کی مسلسل محنت اور اللہ کے فضل کا نتیجہ ہے۔

جیو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے طوبیٰ انوار نے اپنے کیرئیر، ذاتی زندگی اور درپیش چیلنجز پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کئی بار تنقید اور مشکلات کا سامنا کیا، لیکن اس وقت خاموش رہنے کو ترجیح دی کیونکہ ذہنی طور پر تیار نہیں تھیں۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo Podcast (@geonewspodcast)

انہوں نے کہا کہ انسان ہر کسی کی سوچ نہیں بدل سکتا، میرے لیے سب سے اہم میرا ذہنی سکون تھا، اور جب یہ سکون ملا تو اللہ تعالیٰ نے ہر مشکل کو آسان کر دیا۔ اگر نیت صاف ہو تو اللہ راستے کھول دیتا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا دوسری شادی کر رہی ہیں؟

طوبیٰ انوار نے مزید کہا کہ اداکاری کو لوگ آسان سمجھتے ہیں، لیکن یہ میدان کٹھن ہے۔ شوبز میں آنے کے بعد حالات مشکل تھے، مگر اللہ کے کرم اور اپنی محنت سے آج جو مقام حاصل کیا ہے، وہ انہی جدوجہد کا ثمر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انسان خود جواب نہیں دیتا تو اللہ اس کے لیے جواب دیتا ہے۔