بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا دوسری شادی کر رہی ہیں؟

انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے 51 سال کی عمر میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ایک انٹرویو کے دوران ملائکہ سے ان کی زندگی سے متعلق کئی سوالات کیے گئے تاہم ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ان کی اداکار ارباز خان سے شادی ہوئی تو وہ چھوٹی تھیں۔

انہوں نے تمام لڑکیوں کو شادی میں جلدی نہ کرنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شادی میں جلدی کرنے کی ضرورت نہیں، زندگی کے سفر کو سمجھ کر فیصلہ کیا جائے تو بہتر ہے۔

ملائکہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب دوبارہ شادی کرنا چاہیں گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں محبت پر یقین رکھتی ہوں اور میں نے دوسری شادی کو کبھی "نہ” نہیں کہا۔

ملائکہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی دوسری شادی کی خبریں تیزی سے پھیلنے لگیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اور اداکار ارباز خان نے 1998 میں شادی کی تھی اور 18 سال ساتھ رہنے کے بعد 2017 میں طلاق لے لی تھی۔

ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ 2018 میں اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات میں تھیں تاہم بعد ازاں 2023 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔