مقبوضہ کشمیر: ضلع کشتواڑ میں کلاؤڈ برسٹ سےتباہی، 46 افراد ہلاک اور 200 لاپتا

دنیا

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ایک گاؤں میں بادل پھٹنے سے سیلاب میں 46 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں 30 سے زائد ہندو یاتری بھی شامل ہیں۔ متاثرہ علاقے میں ہندو یاتریوں کی ایک بڑی تعداد مندر کی زیارت کے لیے موجود تھی۔

حکام نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اس وقت جس علاقے میں بادل پھٹا تھا وہاں 1000 سے 1200 کے قریب لوگ موجود تھے۔

مقامی حکام کے مطابق بادل پھٹنے کے بعد بارشوں اور سیلاب کے باعث 200 افراد لاپتہ ہیں جب کہ 100 کے قریب زخمی ہیں جن میں سے 30 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔