پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ کی اے لیول میں شاندار کامیابی، عالمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے

دنیا

پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے اے لیول میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

ماہ نور چیمہ نے اے لیول کا امتحان 24 اے گریڈ کے ساتھ پاس کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ماہ نور چیمہ کو ان کی شاندار کامیابی کی وجہ سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ممتاز ایگزیٹر کالج میں داخلہ دیا گیا ہے۔

ماہ نور چیمہ کے والد بیرسٹر عثمان چیمہ نے بتایا کہ ماہ نور نے اے لیول کے امتحان میں 4 عالمی ریکارڈ بنائے اور ان کی بیٹی کا میڈیسن پڑھنا خواب تھا۔

انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ کے امتحانات میں ماہ نور کو ملنے والے اے سٹار گریڈ دنیا کی کسی بھی طالبہ سے زیادہ ہیں۔

اس موقع پر ماہ نور چیمہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے میڈیسن میں داخلہ کی پیشکش پر بہت خوشی ہے۔ وہ اکتوبر میں آکسفورڈ یونیورسٹی جائیں گی۔ وہ اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے پر خوش ہے۔