Skip to content
مسٹر بین کے نام سے مشہور عالمی شہرت یافتہ کامیڈین روون اٹکنسن 40 سال بعد اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گے۔
کامیڈی کریکٹر مسٹر بین کے لقب سے مشہور اداکار روون اٹکنسن 40 سالوں بعد اپنے پہلے ‘ویسٹ اینڈ’ کامیڈی اسکیچ شو میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
اس اسکیچ شو کا انعقاد اگلے سال لندن کی ‘گلیان لین تھیٹر’ ہوگا، روون اٹکنسن ایک ایسے شو کے ساتھ اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گے جس میں نئے مواد کے ساتھ ساتھ ان کے انتہائی مشہور مزاحیہ خاکے اور کردار بھی شامل ہوں گے۔
اداکار اس شو کے لیے ’بلیک ایڈر‘
کے شریک مصنفین رچرڈ کرٹس اور بین ایلٹن اور موسیقار ہاورڈ گوڈال کے ساتھ ایک بار پھر اشتراک کریں گے۔
روون اٹکنسن اسٹیج شو میں صرف 30 پرفارمنسز پیش کریں گے اور یہ شو گلین لن تھیٹر میں 8 فروری سے 13 مارچ تک پیش کیا جائے گا۔