وزیراعظم اور اسٹیبلشمنٹ ہم آہنگ، تبدیلی کی خبروں کی واضح تردید
اسلام آباد: وفاقی حکومت میں تبدیلی سے متعلق حالیہ افواہوں کو معتبر ذرائع نے یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلقات نہ صرف مستحکم ہیں بلکہ عسکری قیادت وزیرِاعظم شہباز شریف پر بھرپور اعتماد رکھتی ہے۔
گزشتہ دنوں سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر یہ دعوے گردش کرتے رہے کہ کسی وفاقی وزیر کو شہباز شریف کی جگہ وزیراعظم بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم ایک سینئر حکومتی نمائندے نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ "پنڈی اور اسلام آباد کے تعلقات پہلے کی طرح خوشگوار ہیں” اور موجودہ سیاسی سیٹ اپ کو عسکری اداروں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی باتیں مکمل بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
ذرائع کے مطابق فوجی قیادت کو شہباز شریف کی کارکردگی، محنت، محتاط سفارت کاری اور نظامِ اقتدار کی گہری سمجھ بوجھ نے متاثر کیا ہے، اور فی الوقت کسی سیاسی تبدیلی کی نہ خواہش ہے نہ ضرورت۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی میں سول و عسکری تعلقات کی کشیدگی کی تاریخ کی وجہ سے اس طرح کی افواہیں جنم لیتی ہیں، مگر موجودہ صورتحال میں حکومت اور فوج دونوں کا فوکس معیشت کی بہتری اور سکیورٹی چیلنجز پر ہے۔
اپوزیشن لیڈر کی کرسی خالی، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنما قائمہ کمیٹیوں سے فارغ
دی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق جنرل عاصم منیر اور شہباز شریف کے درمیان اعتماد کا رشتہ دو طرفہ ہے، اور فوج وزیراعظم کو موجودہ حالات میں "پاکستان کے لیے بہترین ممکنہ انتخاب” تصور کرتی ہے۔ شہباز شریف بھی بارہا فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور غیر متزلزل تعاون کو سراہ چکے ہیں۔
