بارسلونا میں عبدالقادر گیلانی کی سونے کی گھڑی چوری،مالیت ایک کروڑ 85 لاکھ روپے
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کی اسپین کے شہر بارسلونا میں قیمتی گھڑی چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ چوروں نے ان کی گولڈ پلیٹڈ گھڑی، جس کی مالیت تقریباً 56 ہزار یورو یعنی پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کے قریب ہے، چھین لی۔ یہ گھڑی عبدالقادر گیلانی نے تقریباً 13 سال قبل خریدی تھی جب سونے کی قیمتیں کم تھیں، اور آج اس کی قیمت تین گنا ہوگئی ہے۔
واقعہ اس وقت ہوا جب عبدالقادر گیلانی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ تھے اور گھڑی ان کے ہاتھ پر تھی۔ اسی وقت ان کے ایک میزبان کی گھڑی بھی چوروں نے چھین لی۔ عبدالقادر گیلانی نے اس واقعہ پر صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ "جب تک زندگی ہے دنیا بھی ہے، ایسی چیزیں آتی جاتی رہتی ہیں”۔
ٹڈاپ کرپشن کیس: یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان تین مقدمات میں بری
یہ واقعہ بیرون ملک کسی پاکستانی عوامی شخصیت کے ساتھ پیش آنے والے مہنگے ترین اسٹریٹ کرائمز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ گیلانی خاندان سیاسی طور پر ملتان کا ایک انتہائی بااثر خاندان ہے، جس کے کئی ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی میں اپنی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سید عبدالقادر گیلانی سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کے بیٹے ہیں، اور ان کے بھائیوں علی موسیٰ گیلانی اور قاسم گیلانی بھی قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔
مقامی حکام کو اس واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
اس چوری کے واقعے نے عوامی اور سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے اور عبدالقادر گیلانی کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات بڑھانے کے مطالبات بھی سامنے آئے ہیں
