لاہور میں الیکٹرک ٹرین کا آغاز، میٹرو اور اورنج لائن کے بعد نئی سفری سہولت
لاہور میں جدید شہری ٹرانسپورٹ کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا، جہاں میٹرو بس اور اورنج لائن کے بعد اب "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ” (SRT) کے نام سے الیکٹرک ٹرین کا آغاز ہو گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک SRT میں سفر کر کے اس جدید نظام کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ SRT نہ صرف لاہور کی سفری سہولتوں میں انقلابی اضافہ ہے بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی چار چاند لگا دے گی۔
مریم نواز نے بتایا کہ جلد ہی گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی SRT سروس شروع کی جائے گی، جس سے بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا معیار بہتر ہوگا۔
ندا صالح، اورنج لائن ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجمان کے مطابق SRT میں 3 بوگیاں ہیں، جو مجموعی طور پر 320 مسافروں کو لے جانے کی گنجائش رکھتی ہیں۔ یہ الیکٹرک ٹرین ایک بار چارج ہونے پر 40 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔
