مودی کسی بھی وقت کوئی بھی غیر متوقع اقدام اٹھا سکتا ہے،حامد میر

پاکستان

سینئر صحافی حامد میر نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی حکومت پر زبردست دباؤ ہے اور مودی کسی بھی وقت کوئی بھی غیر متوقع اقدام اٹھا سکتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی اپنی موجودہ سیاسی مشکلات کو جنوبی ایشیا کے بڑے بحران میں بدل سکتے ہیں، اس لیے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

حامد میر نے مزید کہا کہ بھارت کی صورتحال کشیدہ ہے اور مودی کسی بھی ایڈونچر سے گریز نہیں کریں گے۔

دوسری جانب میزبان شاہزیب خانزادہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے غیر معمولی مشرق وسطیٰ کے دورے اور شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس فیصلے سے اسرائیل ناخوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بھارت، چین، ترکی اور آذربائیجان کے خلاف سخت رویہ اپنایا ہے اور ترکی اور آذربائیجان کے بائیکاٹ کی باتیں ہو رہی ہیں۔

لیکن اس کے باوجود امریکہ نے ترکی کو 300 ملین ڈالر کے میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس پر بھارتی میڈیا اور بی جے پی رہنماؤں میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔

شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ کانگریس نے مودی کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کو اپنا قریبی دوست کہتے تھے، لیکن اب بھارتی میڈیا میں غداری کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، اور بحث جاری ہے کہ بھارت میں کون آخری بار ترکی میں چھٹیاں گزارنے گیا تھا، کونسی سیاسی جماعت کا دفتر ترکی میں ہے اور کس بالی وڈ اداکار نے ترکی میں فلم بنائی اور ترک صدر اردوان سے ملاقات کی۔