اگر وہ فضاؤں سے آئیں گے تو ہم انہیں ہوا میں اڑا دیں گے۔افتخار ٹھاکر کا بھارت کو کرارا جواب

انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ ترین

کامیڈین افتخار ٹھاکر نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ فضاؤں میں اڑ کر آئیں گے تو ہم انہیں ہوا میں اڑا دیں گے۔

افتخار نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ چاہے وہ پانی کے راستے آئیں یا زمینی راستوں سے، ہم انہیں ڈوبا دیں گے اور زمین بوس کر دیں گے۔ یہ وہ کام ہے جو افواج پاکستان نے پہلے بھی بخوبی انجام دیا ہے، مگر میری بات بھارتی پنجابی دوستوں کو شاید پسند نہیں آئی۔

افتخار نے مزید کہا کہ وہ کبھی بھی پنجاب کو بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کریں گے، اور جو لوگ پانی بند کرنے کی دھمکی دیتے ہیں وہ یزید کے پیروکار ہیں کیونکہ ہم حسینیت کے حقیقی ماننے والے ہیں۔

اداکار نے اس کے علاوہ بتایا کہ انہوں نے بھارتی فنکاروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے، جو حالات کی مجبوری میں پاکستان کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہیں، مگر وہ لوگ حقیقت میں بہت مجبور ہیں۔