اے آر رحمان اسپتال سے ڈسچارج، دل کی تکلیف کی خبروں کی تردید

انٹرٹینمنٹتازہ ترین

چنئی: بالی وڈ کے معروف گلوکار اور آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان چنئی کے ایک نجی اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔

دل کی تکلیف کی خبریں بے بنیاد

بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اے آر رحمان کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا، تاہم ان کی بہن فاطمہ نے ان دعووں کو بے بنیاد قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو: “باضابطہ طلاق نہیں ہوئی، مجھے سابقہ بیوی نہ کہا جائے”

اسپتال داخلے کی اصل وجہ کیا تھی؟

گلوکار کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وضاحت کی کہ اے آر رحمان حال ہی میں لندن کے دورے سے واپس آئے تھے، جس کے بعد وہ خود کو بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے اور احتیاطی طور پر اسپتال میں چیک اپ کے لیے گئے۔

ڈاکٹرز کی تشخیص اور ڈسچارج

ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز نے ان کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ رمضان المبارک میں روزے رکھنے سے جسم میں پانی کی کمی قرار دی۔ تمام ضروری طبی معائنے مکمل ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔