اپوزیشن کا عمران خان سے ملاقات تک قومی سلامتی اجلاس میں شرکت سے انکار
اسلام آباد: تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحاد نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے عمران خان کو پرول پر رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اپوزیشن رہنماؤں کا مؤقف
اسلام آباد میں تحریک انصاف اور اپوزیشن رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان سے مشاورت کے بغیر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔
پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر زرداری کا خطاب شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا احتجاج ،شور شرابہ
اہم بیانات
🔹 سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم کسی بھی آپریشن کے حق میں نہیں ہیں۔
🔹 اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر پارٹی کیسے کوئی فیصلہ کرسکتی ہے؟
🔹 اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عمران خان کے بغیر اجلاس بےمعنی ہے، ہم غیر آئینی وزیراعظم کی دعوت پر کیسے جائیں؟
🔹 راجہ ناصر عباس نے واضح کیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو آن بورڈ لیے بغیر فیصلے ہوئے تو عوام انہیں قبول نہیں کریں گے۔
عمران خان سے ملاقات کی پابندی پر اعتراض
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، اگر وہ خطرناک آدمی ہیں تو واضح اعلان کیا جائے۔ انہوں نے جیل حکام کو اس معاملے میں جوابدہ بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔
