سیف علی خان کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو کتنے روپے انعام میں ملے؟

انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا کو ایک سوشل ورکر کی جانب سے 11 ہزار بھارتی روپے انعام میں دیے گئے۔

16 جنوری کی رات ممبئی کے باندرا علاقے میں سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر سیف کو چاقو کے 6 زخم آئے، جن میں سے 2 زخم گہرے تھے جبکہ ایک ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب لگا۔

سیف کو زخمی حالت میں رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا نے مقامی اسپتال پہنچایا۔ رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ اس وقت نہیں جانتے تھے کہ یہ سیف علی خان ہیں۔ اسپتال پہنچنے کے بعد سیف نے اپنی شناخت بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ، کرینہ کپور کی پرائیویسی کی اپیل

ممبئی کے سوشل ورکر فہیم انصاری نے رکشہ ڈرائیور کو ان کی مدد کے اعتراف میں 11 ہزار روپے نقد انعام دیا۔
بھجن سنگھ رانا نے انعام حاصل کرنے کے بعد کہا:

’’مجھے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میری زندگی میں ایسا کچھ ہوگا۔ سیف کی مدد کرنے پر مجھے خوشی ہے۔‘‘

سیف علی خان کا اسپتال میں آپریشن ہوا، جس میں ان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا 2.5 انچ کا ٹکڑا نکالا گیا۔ وہ تقریباً 6 دن اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد ڈسچارج ہوگئے۔