ضبط کئے ہوئے ہوں،بند ٹوٹ گیا تو سب کا بھرم ٹوٹ جائیگا،ملک ریاض

پاکستانتازہ ترین

بحریہ ٹاؤن کے مالک اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستانی عدالت کی جانب سے مفرور قرار دی گئی کاروباری شخصیت ملک ریاض نے نیب کی حالیہ پریس ریلیز پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

’گواہی نہیں دوں گا‘

ملک ریاض نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں واضح کیا کہ وہ کسی کے خلاف گواہی دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا:

’’میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا اور آج بھی یہی فیصلہ ہے، چاہے جتنا مرضی ظلم کر لو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا۔‘‘

بلیک میلنگ کے الزامات

ملک ریاض نے نیب پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا:

’’نیب کی پریس ریلیز دراصل بلیک میلنگ کا نیا مطالبہ ہے۔ میں نہ کسی کے خلاف استعمال ہوں گا اور نہ کسی سے بلیک میل ہوں گا۔‘‘

بیرون ملک منتقلی کی وجہ

ملک ریاض نے دعویٰ کیا کہ وہ نیب کی جانب سے گواہی دینے کی ضد کی وجہ سے بیرون ملک منتقل ہوئے ہیں۔

’طوفان لیے بیٹھا ہوں‘

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا:

’’میں ضبط کر رہا ہوں، لیکن دل میں ایک طوفان لیے بیٹھا ہوں۔ اگر یہ بند ٹوٹ گیا تو پھر سب کا بھرم ٹوٹ جائے گا۔‘‘
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گزشتہ 25 سے 30 سالوں کے تمام راز ثبوتوں کے ساتھ ان کے پاس محفوظ ہیں۔

نیب کی جانب سے الزامات

واضح رہے کہ نیب نے اپنی حالیہ پریس ریلیز میں ملک ریاض پر مختلف الزامات عائد کیے تھے، جن میں بحریہ ٹاؤن کے نام پر غیر قانونی سرگرمیاں شامل ہیں۔