سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ، کرینہ کپور کی پرائیویسی کی اپیل
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کو گھر میں ڈکیتی کے دوران چھ بار چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد ان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے زخمی والد کو رکشے میں اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ سامنے آ چکا ہے، اور اطلاعات کے مطابق ملزم نے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
اداکار کی اہلیہ کرینہ کپور نے اس افسوسناک واقعے پر انسٹاگرام پر بیان جاری کیا کہ ان کا خاندان ایک ناقابل یقین حد تک مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا اور پاپرازی سے اپیل کی کہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔
کرینہ نے مزید کہا کہ اس وقت ان کی فیملی کو مسلسل توجہ اور جانچ سے گریز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس تکلیف دہ صورتحال سے نکل سکیں۔

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ سیف علی خان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
