حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوانِ صدر میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومت اور پیپلز پارٹی پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
مشترکہ وفد میں حکومت کی جانب سے محسن نقوی، رانا ثناء اللہ اور امیر مقام جبکہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز جکھرانی کریں گے۔ وفد 2 اکتوبر کو پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرے گا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی، اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔
اجلاس میں ملک میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بنانے اور ملک کے امن و استحکام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ کل وفاقی حکومت اور پ پ پ کا مشترکہ وفد کل پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرے گا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مذاکرات کرے گا۔
اس مشترکہ وفد میں محسن نقوی، رانا ثنا الّلہ، امیر مقام اور پ پ پ کی طرف سے شیری رحمان، سید نوید قمر اور اعجاز جکھرانی شریک ہونگے۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 1, 2026
دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام موصول ہوگیا ہے اور پی ٹی آئی نے اسے قبول کرلیا ہے۔ دونوں وفود کی ملاقات کل دوپہر 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں ہونے کا بتایا گیا ہے۔
ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ صدر اور وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم مزید مضبوط بنانے اور ریاستی اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان آف دی ریکارڈ رابطے پہلے سے جاری تھے۔
