آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

کراچی: آئی سی سی نے 2027 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا مکمل شیڈول جاری کردیا۔ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والے 14 ٹیموں کے عالمی کپ میں پاکستان اور بھارت کو گروپ اے میں ایک ساتھ رکھا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، افغانستان، زمبابوے اور کوالیفائر اے شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلادیش اور کوالیفائر بی شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف سنچورین میں کھیلے گا، جبکہ روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس کے بعد پاکستان 15 اکتوبر کو کوالیفائر اے، 19 اکتوبر کو زمبابوے اور 22 اکتوبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں

ورلڈ کپ کا آغاز 2 اکتوبر 2027 کو نمیبیا میں تین ٹیموں کی سپر سیریز سے ہوگا، جبکہ مین گروپ مرحلہ 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ گروپ مرحلے کے بعد سات ٹیمیں سپر 7 مرحلے میں پہنچیں گی، جس کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا۔

پاکستان اور بھارت سپر 7 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں تو دونوں ٹیمیں 7 نومبر کو کیپ ٹاؤن میں دوبارہ آمنے سامنے ہوں گی۔ سیمی فائنلز 17 اور 18 نومبر جبکہ فائنل 21 نومبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔