بلوچستان کے شمالی اضلاع میں آج موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں موسم صاف اور موسم انتہائی سرد اور خشک ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔