پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی ویز پر اوور لوڈ ٹرکوں سے 16 ارب روپے وصول نہیں کیے گئے۔
آڈٹ حکام کے مطابق اوور لوڈنگ پر مجموعی طور پر 18 ہزار ٹرکوں کو 17 ارب روپے جرمانہ کیا گیا تاہم این ایچ اے نے 16 ارب روپے کی ریکوری نہیں کی جس سے خزانے کو نقصان پہنچا۔
سیکرٹری این ایچ اے کا کہنا ہے کہ اس وقت سڑکوں پر ایکسل لوڈ چیکنگ 90 فیصد سے زائد ہے، آڈٹ حکام نے جرمانے کی یہ تعداد ایک مفروضے پر کی ہے
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کل 236 ایکسل لوڈ چیکنگ سسٹم ہیں، یہ اعداد و شمار نومبر 2023 سے پہلے کے ہیں جب یہ سسٹم موجود نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری 78 فیصد ہائی ویز اور موٹرویز پر ایکسل لوڈ چیک کیا جا رہا ہے، یہ تمام ڈیٹا این ایچ اے کا ہے، ہمارا کچھ نہیں ہے۔