ہم بات چیت پر آمادہ ہیں، مگر پی ٹی آئی کی جانب سے گالم گلوچ ہو رہی ہے: خواجہ آصف

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہوئے ہے، تاہم پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے سنجیدہ بات چیت کے بجائے گالی گلوچ کا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے تین سے چار مرتبہ مذاکرات کی پیشکش کی گئی، لیکن پی ٹی آئی نے ہر بار اس سے انکار کیا اور بات چیت کے عمل میں شامل ہونے سے گریز کیا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اقتدار ایک عارضی چیز ہے اور کسی کے پاس ہمیشہ نہیں رہتا، اس کے باوجود حکومت مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر تیار ہے، مگر جواب میں نامناسب زبان استعمال کی جا رہی ہے۔

وزیر دفاع کے مطابق اداروں کے اندر احتساب کے عمل کا آغاز ہو چکا ہے اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے احتساب کی مثال موجود ہے، جس کا سہرا موجودہ عسکری قیادت کے سر جاتا ہے۔