اداکار حمزہ سہیل سے شادی کی افواہیں، سجل علی نے خاموشی توڑ دی

انٹرٹینمنٹ

پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ساتھی اداکار حمزہ سہیل سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا پر سجل علی اور حمزہ سہیل کی 2026 میں شادی کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں سے آگاہ کیا اور غیر مصدقہ دعووں پر کان نہ دھرے۔

اداکارہ نے اپنی کہانی میں لکھا کہ لوگ پرسکون رہیں، میری زندگی سے متعلق کوئی خبر آئی تو براہ راست بتاؤں گی۔