ہالی ووڈ ڈائریکٹر روب رائنر اور بیوی کے قتل کےالزام میں بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر روب رائنر اور ان کی اہلیہ کی لاشیں دو روز قبل ان کے گھر سے ملی تھیں اور بعد ازاں پولیس نے تحقیقات کے بعد مقتولین کے بیٹے نک رینر کو ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے روب رائنر کے قتل کا مذاق اڑاتے ہوئے مبصرین کو حیران کردیا، ان کا کہنا تھا کہ روب رائنر بہت باصلاحیت فلم ڈائریکٹر اور کامیڈی اسٹار بھی تھے تاہم روب رینر ٹرمپ ڈیرینجمنٹ سنڈروم کا شکار تھے جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔
ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے ٹرمپ کے بیان کو نامناسب اور غیر مہذب قرار دیا جب کہ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے کہا کہ ٹرمپ ایک بیمار آدمی ہیں۔
ڈائریکٹر راب رینر صدر ٹرمپ کے کھلے عام نقاد تھے اور ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے ایک بڑے عطیہ دہندہ تھے۔