بھارت کے مشہور اداکار منوج باجپائی نے بالی ووڈ اداکاروں کو ایک دوسرے کے بارے میں عدم تحفظ کا شکار قرار دیا ہے۔
منوج باجپائی کا شمار بالی ووڈ انڈسٹری کے بہترین اور کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان دنوں، منوج باجپائی کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی سیریز ‘دی فیملی مین 3’ کے لیے پذیرائی مل رہی ہے۔
‘دی فیملی مین 3′ میں منوج باجپائی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ پریمانی، اشلیشا ٹھاکر، ویدانت، شریا دھنونتری اور گل پناگ شامل ہیں۔
فلم میں نئی کاسٹ کے طور پر شامل کیے جانے کے باوجود جے دیپ اہلوت مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منوج باجپائی نے جے دیپ اہلاوت کے ساتھ ایک انٹرویو میں شرکت کی، اس دوران جے دیپ نے کہا کہ جب ویب سیریز پاٹل لوک سیزن 1 ریلیز ہوئی تو منوج بھائی نے مجھے رات کو فون کیا اور 15 سے 20 منٹ تک مجھ سے بات کی، اس کے بعد میں بہت رویا، میں اس کال کو زندگی بھر کبھی نہیں بھول سکتا۔
اس پر باجپائی نے جے دیپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جے دیپ سے کہا تھا کہ ایک ادارہ کھولو جہاں میں تمہارا طالب علم بنوں گا۔ منوج باجپائی نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں اداکار کبھی ایک دوسرے کی تعریف نہیں کریں گے، وہ کبھی کسی کے کام کی تعریف نہیں کریں گے کیونکہ وہ ایک دوسرے سے غیر محفوظ ہیں۔
اداکار نے اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اب بھی لوگوں کو کام مانگنے کے لیے فون کرتا ہوں کیونکہ میں پیدائشی جدوجہد کرنے والا ہوں۔