اداکار خاقان شاہنواز نے ساتھی اداکارہ سے منگنی کرلی، تصاویر وائرل

انٹرٹینمنٹ

پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید نے منگنی کرلی۔

گزشتہ روز سبینہ سید اور خاقان شاہنواز نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت اشتراکی پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔

پوسٹ میں دونوں کو روایتی پنجابی لباس میں کھیت میں بیٹھے دیکھا گیا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہمارا تو ہوگیا ، آپ لوگ اپنا اپنا دیکھ لو، ساتھ ہی خاقان نے انگوٹھی والے ایموجی کا استعمال کیا

اداکار، مداح، دوست اور ساتھی فنکار اداکار جوڑے کو ان کی پوسٹ پر مبارکباد دے رہے ہیں۔سبینہ سید نے انسٹاگرام اسٹوریز پر مبارکباد دینے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سبینہ سید نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2017 میں کیا جبکہ خاقان شاہنواز نے 2023 میں اداکاری کے سفر کا آغاز کیا، سبینہ سید متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری سے اپنا نام بنا چکی ہیں۔