پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کے لیے صحیح وقت کا 7 سال انتظار کیا ہے۔
حال ہی میں کراچی کے ایک کینسر اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں اداکارہ نے شرکت کی اور پروگرام کے شرکاء سے گفتگو کی۔
تقریب کے دوران جب اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے غیر شادی شدہ لڑکیوں پر زور دیا کہ وہ شادی میں جلدی نہ کریں بلکہ صحیح وقت کا انتظار کریں۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی میں 25 سال کی ہوئی تو خاندان کے ہر فرد نے ایک ہی سوال کرنا شروع کر دیا کہ بیٹا شادی کب ہے؟
اداکارہ نے کہا کہ ان تمام دباؤ کے باوجود میں نے شادی کے لیے صحیح وقت کا 7 سال انتظار کیا۔
انہوں نے لڑکیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی قدر و قیمت جانیں اور مزید کہا کہ آپ اپنی قدر کریں، ایسے جیون ساتھی کا انتخاب کریں جو آپ کی عزت کرے اور آپ کے کام کی عزت کرے، زندگی واقعی قیمتی ہے۔