کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر اپنے مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئے
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر اپنے مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک کلپ میں انہیں سعودی کلب النصر اور الاہلی کے درمیان میچ کے دوران پنالٹی شوٹ سے پہلے دعا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کلپ میں رونالڈو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ہاتھ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کے انداز میں دعا کر رہے ہیں تاکہ ٹیم کی جیت ممکن ہو۔ اس عاجزی اور احترام پر صارفین نے انہیں سراہا اور کہا کہ رونالڈو نہ صرف ایک عظیم کھلاڑی ہیں بلکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کا بھی احترام کرتے ہیں۔
النصر کلب کے لیے کھیلتے ہوئے رونالڈو مشرقِ وسطیٰ میں پہلے ہی اپنی شاندار پرفارمنس اور سادگی کی وجہ سے بے حد مقبول ہیں، اور یہ واقعہ ان کی مقبولیت کو مزید بڑھا گیا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال تک تعلقات کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا کو شادی کی پیشکش کر دی
واضح رہے کہ یوئیفا نیشنز کپ کے فائنل میں بھی رونالڈو کو اپنی قومی ٹیم کے لیے مسلمانوں کی طرح دعا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس نے ان کے مداحوں کو بہت متاثر کیا۔
