کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال تک تعلقات کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا کو شادی کی پیشکش کر دی
کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال تک تعلقات کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے جارجینا کو ایک انتہائی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی، جس کی قیمت پر ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ 25 سے 30 کیرٹ وزنی ہو سکتی ہے اور اس کی مالیت 20 لاکھ سے 50 لاکھ امریکی ڈالر کے درمیان ہے۔
جارجینا نے یہ خوشخبری اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جہاں انہوں نے انگوٹھی کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی اور تحریر کیا کہ "میں نے ہاں کہہ دیا، اس زندگی اور تمام زندگیوں کے لیے۔”
View this post on Instagram
رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی داستان 2016 میں میڈرڈ کے گُچی اسٹور میں ملاقات کے بعد شروع ہوئی تھی، اور اب وہ کہانی منگنی کی خوشی میں بدل گئی ہے۔ یہ جوڑا تین مشترکہ بچوں کے ساتھ ساتھ رونالڈو کے بڑے بیٹے کی بھی پرورش کر رہا ہے۔
سعودی کلب النصر کا حصہ بننے والے کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ قرار
یہ منگنی رونالڈو کے سعودی عرب میں کلب النصر کے لیے کھیلنے اور دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں شامل ہونے کے دوران ہوئی ہے، جس کے بعد ان کے چاہنے والے ان کی شادی کی خبر کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں.
