پنجاب میں ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ امیدواروں کا اعلان

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینساؤتھ نیوز

پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اتحاد کر کے مشترکہ امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے مطابق قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں امیدواروں کی تفصیلات طے پا چکی ہیں۔

اس حکمت عملی کا تعین 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے نتائج کے مطابق کیا گیا، جس کے تحت ہر حلقے میں وہی پارٹی اپنا امیدوار پیش کرے گی جو پچھلے انتخابات میں رنر اپ رہی تھی۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت نے ملاقات کے بعد فیصلہ کیا کہ ضمنی انتخابات میں ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس اصول کو حتمی شکل دینے میں مدد کی۔

این اے 148 کا ضمنی الیکشن، پی پی کے علی قاسم گیلانی نے میدان مار لیا

مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ یہ اتحاد سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پہلے سے قائم ہے اور ضمنی انتخابات میں بھی مضبوطی سے برقرار رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر حلقے میں پچھلے الیکشن میں رنر اپ امیدوار الیکشن میں حصہ لے گا اور دوسری جماعت اس کی مکمل حمایت کرے گی۔

مشترکہ امیدواروں کی تفصیلات:

  • این اے 185 (ڈیرہ غازی خان) – پیپلز پارٹی کا امیدوار، مسلم لیگ ن کی حمایت میں

  • این اے 96، این اے 104 (فیصل آباد) اور پی پی 98 – مسلم لیگ ن کے امیدوار، "شیر” کے نشان پر

  • این اے 66 (وزیر آباد) اور این اے 129 (لاہور) – مسلم لیگ ن کے امیدوار

  • این اے 143 (ساہیوال) – مسلم لیگ ن کے امیدوار

  • پی پی 87 (میانوالی) اور پی پی 203 (ساہیوال) – مسلم لیگ ن کے امیدوار، دونوں جماعتوں کے ووٹر حمایت کریں گے

این اے 175 (مظفر گڑھ) میں جمشید دستی کی نااہلی کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی وجہ سے الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔