سرکاری حج اسکیم 2025: درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل، 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

اہم خبریںپاکستان

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل کر دیا گیا ہے اور مزید درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر سے اب تک 1,18,060 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کے اصول کے تحت وصول کی گئیں۔ عازمین نے آن لائن اور منتخب بینکوں کے ذریعے 17 روز کے دوران اپنے درخواستیں جمع کرائیں۔

حکام نے بتایا کہ درخواست گزاروں نے طویل اور مختصر دورانیے کے حج کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ حج کے اخراجات کی پہلی قسط وصول کی جا چکی ہے جبکہ باقی رقم دوسری قسط میں ادا کی جائے گی۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا انقلابی قدم، نسک ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی قابلِ استعمال

ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا عمل پچھلے سالوں کے مقابلے میں قبل از وقت مکمل ہوا۔ پہلے مرحلے میں رجسٹرڈ عازمین سے درخواستیں وصول کی گئیں، جس کے بعد غیر رجسٹرڈ افراد کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔