قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

پاکستانکھیل

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کر دی۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے، تاہم موجودہ معیاد 30 جون کو ختم ہو چکی ہے۔ پی سی بی کی ہدایت کے بعد متوقع ہے کہ جلد ہی کھلاڑیوں کو نئے معاہدوں سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

ادھر یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 21 اگست کو متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس کے معاملے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے اور زیادہ تر کھلاڑی اپنے موجودہ درجوں میں برقرار رہیں گے۔

سرفراز احمد سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے اعلان کردہ اسکواڈ پر مطمئن