محکمہ موسمیات نے دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں کل صبح 11 بجے مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ دریائے چناب اور راوی کے ملحقہ نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جس کے بعد فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے تمام متعلقہ محکموں کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
دریں اثنا، پی ڈی ایم اے نے گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کے کمشنرز کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو سٹاک اور ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔