باجوڑ کے 27 علاقوں میں 3 روز کے لیے کرفیو نافذ، شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 27 علاقوں میں سیکیورٹی آپریشن کے پیش نظر تین روز کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک لاگو رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں ختم کرکے کرفیو کے دوران گھروں میں رہیں تاکہ سیکیورٹی اہلکاروں کو آپریشن میں آسانی ہو۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کرفیو کی تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں زندگی معمول کے مطابق جاری ہے اور کرفیو صرف باجوڑ اور میرانشاہ کے چند مخصوص علاقوں تک محدود ہے۔
سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
انہوں نے بتایا کہ کرفیو کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں سیاسی پروپیگنڈہ ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مشیر اطلاعات نے افواہ ساز عناصر کو خبردار کیا کہ وہ صوبے کے امن اور ترقی کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش نہ کریں۔
