ضمنی انتخابات سے پہلے عمران خان سے مشاورت ہوگی، پارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے کہ پارٹی پارلیمنٹ کا حصہ رہے گی، تاہم آئندہ ضمنی انتخابات میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ عمران خان کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ضمنی الیکشن پر مشاورت بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگی، جیسے ہی ملاقات ممکن بنی، اس اہم معاملے پر بات کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام اراکین پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور جس جس حلقے میں پارٹی کو ضرورت ہوئی، وہاں مکمل نمائندگی دی جائے گی۔
بیرسٹر گوہر نے 5 اگست کو کیے گئے احتجاج کو کامیاب اور مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہر ضلع اور حلقے میں عوام سڑکوں پر نکلے، اپنی آواز بلند کی اور جمہوریت سے وابستگی کا مظاہرہ کیا۔
شیطان بھی مشہور ہے مگر فرشتہ نہیں بن سکا، مقبولیت بے گناہی کی دلیل نہیں: طلال چوہدری
انہوں نے نشاندہی کی کہ پی ٹی آئی کے ایک ایک رکن پر 50 سے زائد مقدمات درج ہیں، اس کے باوجود وہ قربانی دے رہے ہیں اور ڈٹے ہوئے ہیں۔ یہی جذبہ ثابت کرتا ہے کہ تحریک انصاف نہ صرف جمہوری عمل کا حصہ ہے بلکہ اپنے اصولی مؤقف پر بھی قائم ہے۔
