شیطان بھی مشہور ہے مگر فرشتہ نہیں بن سکا، مقبولیت بے گناہی کی دلیل نہیں: طلال چوہدری

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض مقبول ہونا بے گناہی کی علامت نہیں ہوتا، ورنہ شیطان بھی تو مقبول ہے لیکن وہ آج تک فرشتہ نہیں بن سکا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مقصد اڈیالہ جیل جانا ہی تھا تو اسمبلی میں آنے کی کیا ضرورت تھی؟ بار بار مقبولیت کی دہائی دی جا رہی ہے لیکن اصل سوال قانون اور ریاست کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔

طلال چوہدری نے واضح کیا کہ ہم جانتے ہیں آپ کو تکلیف کہاں ہے؟ اور وہ کون تھا جو ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو یہاں لا کر بٹھا گیا؟ اب وقت آ گیا ہے کہ طے کیا جائے: آپ دہشتگردوں کے ساتھ کھڑے ہیں یا ریاست پاکستان کے ساتھ؟

رہائی مہم میں “پھوپھیاں، بیگم، بچے… اب اور کون رہ گیا؟”،طلال چوہدری

انہوں نے مزید کہا کہ جس صوبے کو 700 ارب روپے این ایف سی ایوارڈ کے تحت دیے گئے، وہاں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) کے لیے ایک ڈھانچہ تک نہ بنایا گیا۔

وزیر مملکت نے واضح کیا کہ کوئی نیا فوجی آپریشن نہیں ہو رہا، مگر نیشنل ایکشن پلان کے تحت جو کارروائیاں درکار ہوں گی، وہ کوئی بھی روک نہیں سکتا — نہ کسی کا باپ نہ بیٹا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کا نشانہ صرف ایک جماعت نہیں بنتی، دہشتگرد حملے دیگر جماعتوں پر بھی ہوتے ہیں۔ زائرین کی بڑی تعداد ایران جاتی ہے، لیکن حالیہ ایران-اسرائیل کشیدگی کے بعد کچھ سیکیورٹی خدشات کے باعث زمینی راستے سے روانگی پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے، جس پر متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے۔