افغان کرکٹ ٹیم کا ابتدائی اسکواڈ جاری، ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کی تیاریاں شروع
افغانستان کرکٹ بورڈ (ACB) نے ایشیا کپ 2025 اور آئندہ سہ ملکی سیریز کے لیے 22 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت تجربہ کار اسپنر راشد خان کریں گے۔
افغان ٹیم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دو ہفتوں پر مشتمل خصوصی تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی، جس کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچا جائے گا اور اسی بنیاد پر حتمی اسکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے مابین ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔ افتتاحی میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا جبکہ ہر ٹیم دو مرتبہ ایک دوسرے سے مقابلہ کرے گی۔ فائنل 7 ستمبر کو ہوگا۔
پاکستان نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کو مسترد کر دیا، شرکت حکومتی اجازت سے مشروط
تربیتی کیمپ کے دوران افغان ٹیم اپنی حکمت عملی، کمزور پہلوؤں اور میچ فٹنس پر توجہ دے گی تاکہ ایشیا کپ اور سیریز میں بھرپور کارکردگی دکھائی جا سکے۔
