پاکستان نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کو مسترد کر دیا، شرکت حکومتی اجازت سے مشروط
پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے بھارت میں شیڈول ایشیا کپ 2025 میں شرکت سے انکار کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو ایشیا کپ میں شامل کیا جا رہا ہے، تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ بنگلا دیش کو کسی قسم کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا اور نہ ہی ہاکی انڈیا یا ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کوئی باضابطہ خط بھیجا گیا ہے۔
نیدرلینڈز کی ہائی کمشنر کا پاکستان ہاکی فیڈریشن اسلام آباد کیمپ آفس کا دورہ
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارت سے براہ راست رابطے کی ضرورت نہیں، فیصلہ ایشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مشاورت اور پاکستانی حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 29 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک بھارت کے شہر راجگیر میں منعقد ہوگا۔
