بلوچستان میں ایک ہفتے کے لیے موبائل ڈیٹا سروس بند، سیکیورٹی خدشات پر فیصلہ

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کو ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کے باعث اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت سبی، دکی، لورالائی اور کوہلو جیسے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس اچانک بند ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کو رابطے اور آن لائن سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس محفوظ رہی