خیبر پختونخوا: سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب 21 جولائی کو ہوگا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے 21 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ ای سی پی کے مطابق اس انتخاب میں 11 نشستوں کے لیے 16 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔
جنرل نشستیں:
جنرل نشستوں پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے عطاءالحق درانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود اور مسلم لیگ (ن) کے نیاز احمد بطور جماعتی امیدوار شامل ہیں۔
جبکہ آزاد امیدواروں میں مراد سعید، اعظم سواتی، نور الحق قادری، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، محمد وقاص، دلاور خان، فیض الرحمان، عرفان سلیم، شفقت ایاز، خرم ذیشان، اظہر قاضی اور آصف رفیق انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔
خواتین کی نشستیں:
خواتین کی دو مخصوص نشستوں کے لیے پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور روبینہ ناز مدمقابل ہیں، جب کہ آزاد امیدواروں میں عائشہ بانو اور مہوش علی شامل ہیں۔
مخصوص نشستوں کی تقسیم: الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا
ٹیکنوکریٹ و علماء کی نشستیں:
ٹیکنوکریٹ اور علما کی دو نشستوں پر چھ امیدوار میدان میں ہیں۔ جے یو آئی (ف) کی جانب سے دلاور خان امیدوار ہیں، جب کہ آزاد امیدواروں میں خالد مسعود، ارشاد حسین، اعظم سواتی، نور الحق قادری اور وقاص احمد قاضی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام تر انتخابی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں، اور ووٹنگ مقررہ دن خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔ الیکشن کا عمل شفافیت اور غیرجانبداری کے اصولوں کے مطابق مکمل کرایا جائے گا۔
