آئی فون 17 پرو میکس کے ساتھ ایپل ایک بڑا دھماکہ کرنے جا رہا ہے؟

سائنس ٹیکنالوجی

آئی فون 17 پرو میکس کے ساتھ ایپل ایک بڑا دھماکہ کرنے جا رہا ہے! ایک تازہ لیک نے انکشاف کیا ہے کہ یہ فون ایپل کی تاریخ کا سب سے زیادہ طاقتور بیٹری والا آئی فون ہوگا!

پہلی بار ایپل کا کوئی فون اینڈرائیڈ کے بڑے بیٹری والے فونز کو ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔ رپورٹس کے مطابق، آئی فون 17 پرو میکس میں 5000mAh کی بیٹری ہوگی، جو ایپل کا پہلا فون ہوگا جو اس طاقت کے ساتھ آئے گا۔

اس سے قبل آئی فون 16 پرو میکس میں 4685mAh بیٹری تھی، لیکن اب ایپل نے بیٹری لائف کی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے یہ بڑا اپ گریڈ کیا ہے۔ اب صارفین بغیر چارجنگ کی فکر کے اپنا فون لمبے عرصے تک استعمال کر سکیں گے!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایپل کو بھارت میں آئی فونز کی تیاری بند کرنے کا سخت انتباہ

آئی فون 17 سیریز کو ستمبر 2025 میں لانچ کیا جائے گا، اور یہ سیریز ٹیک دنیا میں ہلچل مچانے کے لیے تیار ہے!

دوسری جانب، آئی فون 17 ایئر کے بارے میں بھی لیکس نے جوش بڑھا دیا ہے۔ یہ ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا فون ہوگا، جس کی موٹائی صرف 5.5 ملی میٹر ہوگی!  اس فون میں صرف ایک بیک کیمرا ہوگا، لیکن A19 چپ کے ساتھ پرفارمنس میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ قیمت؟ تقریباً 900 ڈالرز۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا پورٹ فری آئی فون ہو سکتا ہے! کوئی USB پورٹ، کوئی کیبل—سب کچھ وائرلیس!  یہ نہ صرف ایپل کا سب سے پتلا فون ہوگا بلکہ دنیا کا پہلا پورٹ لیس اسمارٹ فون بھی بن جائے گا۔