ویسٹ انڈیز کرکٹر پر زیادتی کا الزام، متاثرہ لڑکی کی والدہ انصاف کی منتظر

کھیل

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا ایک کھلاڑی سنگین الزامات کی زد میں ہے، جس پر ایک خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مارچ 2023 میں پیش آیا، تاہم پولیس نے مذکورہ کھلاڑی کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ چونکہ اس معاملے میں ان سے باضابطہ طور پر کسی نے رابطہ نہیں کیا، اس لیے وہ اس پر کوئی تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔
تاحال میڈیا یا کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملزم کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

ادھر متاثرہ لڑکی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ تحقیقاتی ادارے کیس کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا:
"ہمیں پیسے نہیں چاہئیں، ہمیں اپنی بیٹی کے لیے انصاف چاہیے۔”

معاملے کی حساس نوعیت کے پیشِ نظر سماجی حلقے بھی اس کیس پر شفاف تحقیقات اور متاثرہ خاندان کو فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔