جہانگیر ترین کا خانیوال کے پانچ سرکاری سکولوں کے لیے 8 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ

تازہ ترینساؤتھ نیوز

ملتان : خانیوال کے تعلیمی اداروں میں ٹیکنالوجی اور سائنسی تعلیم کے فروغ کے لیے جہانگیر خان ترین کی جانب سے بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے خانیوال کے پانچ سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں کمپیوٹر اور سائنس لیبز کی اپ گریڈیشن کے لیے 8 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ مختص کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سی ای او اکبر خان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے مطابق، فاؤنڈیشن ان پانچ اسکولوں میں جدید سہولیات سے آراستہ کمپیوٹر اور سائنس لیبز قائم کرے گی۔

جہانگیر ترین کا پیپلز پارٹی میں شمولیت نیک شگون ،پارٹی مزید مضبوط ہوگی: یوسف رضا گیلانی

ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خانیوال غلام مصطفیٰ، سی ای او ایجوکیشن خانیوال فیاض احمد سندھو اور پروگرام منیجر ترین فاؤنڈیشن محمد یعقوب بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ جہانگیر خان ترین نے دو ماہ قبل خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج یونیورسٹی میں کمپیوٹر اور سائنس لیب کے افتتاح کے موقع پر ان پانچ سرکاری سکولوں میں لیبز کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا تھا، جس پر اب عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔